نیپرا نے بجلی 5.94 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے جس سے قوم پر 50 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے اضافے سے متعلق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی سی پی اے) کی درخواست پر سماعت کی گئی۔
­­سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کا موقف تھا کہ جنوری میں کوئلے سے 33.15 فیصد، ہائیڈل سے 5.83 فیصد ، ڈیزل سے 6.73 فیصد اور فرنس آئل سے 14.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔اس کے علاوہ بجلی کی کل پیداوار میں سے 14.37 فیصد مقامی گیس ، 7.12 فیصد ایل این جی اور 14.37 فیصد بجلی جوہری ایندھن سے پیدا کی گئی۔
جنوری میں مختلف ذرائع سے پیدا کی جانے والی بجلی کی لاگت ریفرنس فیول چارجز سے 6.10 روپے فی یونٹ زیادہ رہی۔نیپرا نے دلائل سننے کے بعد بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کی منظوری سے بجلی صارفین پر 50 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا حکام نے کہا کہ جنوری میں ایل این جی کمی سے7 ارب 74 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ، اس سے صارفین پر 92 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ پڑا، اگر سولر اور ونڈ والے لائسنس یافتہ پلانٹس چلتے تو ایک روپے مزید کمی ہوتی۔واضح رہے کہ نیپرا نے دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی کی قیمت میں 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا تھا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے…

3 mins ago

گندم کے بعد کپاس کی مارکیٹ بھی کریش کرگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئر مین کاٹن جنزرزفورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ گندم کےبعدکپاس…

8 mins ago

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

2 hours ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

2 hours ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

3 hours ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

3 hours ago