میں نے شادی سادگی سے مسجد میں کی ۔۔ سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کی اہلیہ کون سی مشہور شخصیت ہیں،جانیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ساری زندگی کرکٹ کے نام کرنے والے عاقب جاوید کرکٹ میں کیسے آئے اور شادی اتنی سادگی سے کیوں کی، آئیے جانتے ہیں سابق فاسٹ باؤلر اور لاہور قلندر ٹیم کے ہیڈ کوچ کی زندگی کیسی گزر رہی ہے اور انکی زندگی میں کیسے اتار چڑھاؤ آئے جن کا انہوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا . عاقب جاوید وہ خوش قسمت شخص ہیں جنہوں نے قومی ٹیم میں اپنی جاندار پرفارمنس کی وجہ سے جگہ بنائی .

ایک انٹرویو میں وہ کہتے ہیں کہ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں انڈر 19 کے کیمپ میں تھا تو ایک طرف ہم پریکٹس کر رہے تھے اور دوسری طرف قومی ٹیم کا اسکواڈ آسٹریلیا کے دورے کی تیاری کر رہا تھا . تو اسی دوران میں نے اپنے کیمپ میں باؤلنگ کرنا شروع کی تو مجھے عمران خان، مدثر نظر کھڑے دیکھ رہے تھے . ٹریننگ سیشن ختم ہونے کے بعد یہ دونوں مایاناز کھلاڑی میرے پاس آئے اور مجھ سے کہا کہ کہاں سے سیکھی اتنی اچھی گیند بازی تو میں نے کہا کہ جی بس خود ہی آ گئی ہے . اس کے بعد پھر خان صاحب بو لے کہ آسٹریلیا کے دورے کیلئے اسکواڈ ٹیم کا اعلان ہو چکا ہے مگر میں بات کروں گا

سیلیکٹرز سے آپ کیلئے . یہ سننے کے بعد میں بھی وہاں سے گھر چلا آیا اور پھر مجھے ایک دن کوئی میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ خان صاحب آپکو ڈھونڈ رہے ہیں میں ان کے پاس گیا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ انڈیا چل رہے ہو آپ میرے ساتھ کیونکہ وہاں ایک چیریٹی میچ تھا . جس میں ہمارا مقابلہ سونیل گواسکر الیون سے تھا . تو خان صاحب نے بڑے اعتماد سے مجھے گیند بازی کی شروعات کرنے کیلئے گیند تھمادی . اور پوچھا کہ فیلڈنگ ٹھیک ہے تو میں نے بس یوں ہی کہہ دیا کہ جی نہیں، جس پر وہ حیران ہوئے اور جیسا میں نے کہا فیلڈنگ کھڑی کر دی تو میں نے انڈیا کے 3 مایاناز کھلاڑیوں کو 3 گیندوں پر چلتا کیا . جس کے بعد خان صاحب کو مجھ پر اور اعتماد ہوا تو وہ پاکستان میں سیلکٹرز کے آگے کھڑے وہ گئے اور کہا کہ اگر یہ آسٹریلیا نہیں جائے گا تو میں بھی نہیں جاؤنگا .

مزید یہ کہ میں نے کبھی خوش آمد نہیں کی، خان صاحب کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن ان کا نمبر بھی میرے پاس نہیں ہے آج تک ہاں میں ویسے ایک سے دو مرتبہ ملا ہوں لیکن اسے بھی بہت وقت ہو گیا ہے . اس کے علاوہ اب بات کرتے ہیں انکی ازدواجی زندگی کی تو وہ بھی بہت ہی اچھی گزر رہی ہے . انہوں نے کہا کہ شادی میں نے اپنی بیوی کی رضامندی سے مسجد میں کی کوئی لمبی چوڑی بارات لیکر نہیں گی اور نہ ہی کوئی ولیمہ کیا . شادی کی اگلی صبح ہی بطور ایک نئے نویلے جوڑے کے طور پر ایک ٹی وی پر ہمارا انٹرویو تھا .

جس میں ہم نے کہا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ اللہ پاک ہمیں بیٹی عطا کرے . اس بات پر انکی بیوی فرزانہ عاقب کہتی ہیں کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ عاقب جیسا شخص میری زندگی میں آیا . ساتھ ہی ساتھ کہتی ہیں کہ میں کینیڈا میں پڑھ رہی تھی تو اس وقت میرے ابو کے انکل ایمبسی میں ایمسبڈر تھے . تو جب بھی ملکی ٹیم آتی ہے تو اسے کھانے پر مد عو کیا جاتا ہےبالکل انہیں بھی اسی طرح مدعو کیا گیا تو میں بھی وہاں موجود تھی پہلی مرتبہ وہاں ملاقات ہوئی تو دوسری ملاقات پاکستان میں ایک شادی میں ہوئی . تو جب بھی ملکی ٹیم آتی ہے تو اسے کھانے پر مد عو کیا جاتا ہےبالکل انہیں بھی اسی طرح مدعو کیا گیا تو میں بھی وہاں موجود تھی پہلی مرتبہ وہاں ملاقات ہوئی تو دوسری ملاقات پاکستان میں ایک شادی میں ہوئی . تو جب بھی ملکی ٹیم آتی ہے تو اسے کھانے پر مد عو کیا جاتا ہےبالکل انہیں بھی اسی طرح مدعو کیا گیا تو میں بھی وہاں موجود تھی پہلی مرتبہ وہاں ملاقات ہوئی تو دوسری ملاقات پاکستان میں ایک شادی میں ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں