’ایان علی منی لانڈرنگ کرتے پکڑی گئی ،پکڑنے والے کسٹم افسر کوگھر میں ہی شہید کردیا گیالیکن ۔ ۔ ۔‘ وفاقی وزیر علی زیدی نے پیپلزپارٹی پر طنز کے نشتر چلادیئے

سانگھڑ (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زید ی نے کہا ہے کہ ہم خاندانی آدمی ہیں ،کیا آ پ نے کبھی دیکھا کہ آصف زرداری نے روڈ پر لوگوں سے ہاتھ ملایا ہو ، آیان علی منی دبئی لانڈرنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی جو پیسہ قوم کے لوٹ کے باہر جار ہی تھی ،اس پر کسی نے کوئی بات نہیں کی جس کسٹم آفیسر نے آیان علی کو گرفتار کیا اس بیچارے کو اسی کے گھرمیں شہید کردیا گیا، وہاں بلاول زرداری ہیومن کمیشن کا ممبربن کر نہیںگیا ۔
سندھ حقوق مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا دوہفتے پہلے نوابشاہ میں حسن علی زرداری نے قبضہ کیلئے بٹ برادری کے پانچ چھ لوگ اور ایک ایس ایچ او کو شہید کردیا بلاول بھٹو وہاں تو نہیں گیا وہ پشاور کیا کرنے گیا ہے ،یہاں سانگھڑ میں ہماری بہن جو حاملہ تھی اسے گولی مار دی گئی وہاں بلاول کیوں نہ آیا ۔ سندھ کے سول ہسپتال میں لوگ علاج کرانے کے قابل نہیں رہے ، یہ لوگ پچھلے پندرہ سال سے جھک ماررہے ہیں میں نے تو سنا تھا کہ سندھ میں دنیا کی بہترین یونیورسٹی بنی جو کہ نہیں ہے ہماری وزارت بحری امور میں این سی اوسی نے کہا کہ پی ڈی ہسپتال میں 5،6لاکھ افراد کو اکٹھا کرکے کو ویڈ کے ٹیکے لگائے گئے انہوںنے تو وہ بھی نہیں لگایا اگر کوئی ٹیکہ لگا یا ہے تووہ ہے کرپشن کا ٹیکہ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام صبر والی عوام ہے ، سندھ میں ہر چیز کا بحران پید ا کیا گیا اس کو آپ لوگوںنے برداشت کیا ۔لیکن اب مجھے لگ رہا ہے کہ سندھ کے عوام کی برداشت ختم ہوگئی ہے ۔ہم نے مارچ کے دوران سندھ میں غربت دیکھی میں نے سندھ میں ایسی جگہ دیکھیں جہاں جانوروں کا علاج نہ کرایا جائے پا کستان پیپلزپارٹی نے اپنے مارچ کے دوران لوگوں کی دکانیں بند کرائیں جبکہ ہم نے ایسا نہیں کیا ۔