عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، کرسی چھوڑنے کے بعد کہاں جائیں گے؟تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

گھوٹکی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، وہ کرسی چھوڑنے کے بعد لندن بھاگنے والے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت ووٹوں سے بنے تو وہ دکھ درد کا احساس بھی کرتے ہیں، ایمپائر کی انگلی سے حکومت بنے تو اسے عوام کی پروا نہیں ہوسکتی، تبدیلی لانے والے نے تبدیلی کے نام پر بحران پیدا کیا، کٹھ پتلی عوام کی طرف نہیں ایمپائر کی طرف دیکھتا ہے۔عمران خان نے ہر آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔گھوٹکی میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہاں کی عوام نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا،

میں نے یہاں کی بات کی تھی کہ عمران خان کو سندھ سے ایک ووٹ نہیں ملے گا، اور پھر انہیں اسی ضلع سے پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، برے وقت کے دوستوں کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا، میں بھی گھوٹکی کی عوام کو کبھی نہیں بھلا سکتا، تمام صوبوں کی عوام اس وقت تکلیف میں ہیں، ہر شخص کی زندگی مشکل بنادی گئی ہے، تبدیلی کا نعرہ تباہی کی صورت میں سامنے آیا ہے، یہ نیا پاکستان نہیں مہنگا پاکستان ہے۔