سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی
ممبئی(قدرت روزنامہ)انٹرنیٹ پر اداکار سلمان خان اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی افواہیں وائرل ہورہی ہیں اور اس کی بنیاد ایک تصویر نکلی جس میں دونوں دلہا دلہن بنے شادی کی انگوٹھی پہنارہے ہیںتاہم اب اس کی حقیقت بھی سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کا سلمان خان کی خفیہ شادی کے حوالے سے کہنا ہے کہ سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی یہ تصویر جعلی ہے اور اسے فوٹوشاپ پر ایڈیٹ کرکے جان بوجھ کر وائرل کیا گیا ہے، اداکار جوڑی کی خفیہ شادی ایک افواہ سے زیادہ کچھ نہیں۔