سندھ بھی اب تبدیلی کیلئے تیار ہے: شاہ محمود قریشی

بدین (قدرت روزنامہ)وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ بھی اب تبدیلی کے لیے تیار دکھائی دے رہا ہے، ن لیگ والے دل سے پیپلزپارٹی کوقبول نہیں کرتے۔بدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول کا بدین کا جلسہ سرکاری وسائل پر تھا اور کل کا جلسہ فقیروں کا جلسہ تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہم ابھی داخل نہیں ہوئے لیکن وہاں ہمارے بینرز اتار دیئے گئے ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کا نوجوان اور پڑھا لکھا طبقہ پیپلز پارٹی سے مایوس ہو چکا ہے۔
وزیرِ خارجہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان تنہا ہیں، ہر ادارہ ان کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے، کورونا کے باوجود ہماری معاشی گروتھ بڑھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹی وی پر دیکھا کہ روس اور یوکرین نے غیر ملکی طلباء کے انخلاء میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی اکثریت محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکی ہے۔

Recent Posts

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نائب وزیراعظم اور…

2 mins ago

پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں…

12 mins ago

کمزور نظر والوں کیلئے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا انتہائی آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ کی نظریں کمزور ہیں تو آپ کو بھی سوئی میں…

15 mins ago

سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان ، 13 ہزار امیدواروں میں سے 401 کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان…

26 mins ago

پی ٹی آئی سے بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا…

30 mins ago

آڈیو لیکس کیس: آئی بی، ایف آئی اے، پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں ڈی جی آئی…

37 mins ago