ملتان! وعدہ پورا کرنے کا وقت آگیا ہے: آصفہ بھٹو زرداری

ملتان (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے ملتان کے عوام کو اُن کا وعدہ یاد کروادیا۔آصفہ بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پیپلز پارٹی کے فاؤنڈیشن دن کے موقع پر، اس بزدل حکومت نے ملتان کے عوام پر لاٹھیاں برسائیں، آنسو گیس کا استعمال کیا لیکن ملتان کے عوام نہ تو اُس وقت ڈرے اور نہ اب۔


اُنہوں نے کہا کہ اُس وقت ملتان کے عوام نے وعدہ کیا تھا کہ ہم پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے۔آصفہ بھٹو نے کہا کہ اب وعدہ پورا کرنے کا وقت آگیا ہے، پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، بلاول بھٹو کا ساتھ دیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ چلو چلو اسلام آباد چلو۔واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ جاری ہے، صوبہ سندھ کے بعد یہ مارچ اب پنجاب میں داخل ہوگیا ہے۔