طلاق کے بعد خوش ہوں، فریال محمود

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ فریال محمود کا کہنا ہے کہ اُنہیں طلاق ہونے کا زیادہ دکھ نہیں ہے اور وہ خوش ہیں۔فریال محمود نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ اُن کی طلاق اس لیے ہوئی کیونکہ ایسا ان کی تقدیر میں لکھا تھا‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’طلاق ہونا بھی ٹھیک ہے، وہ اس کے بعد اٹلی چلی گئی تھیں جہاں وہ بہت لطف اندوز ہوئیں اور اب وہ اپنے مستقبل کے لیے بہت پرجوش ہیں‘۔اُنہوں نے کہا کہ’یہ کوئی بڑے دکھ کی بات نہیں ہے، اُنہیں اب بھی میسجز ملتے ہیں ان کی تصویروں کے بارے میں کہ وہ تصاویر میں بہت اداس نظر آتی ہیں‘۔
فریال کا کہنا تھا کہ’اُنہیں لوگوں کی اس طرح کی باتوں پر حیرانی ہوتی ہے کیونکہ وہ اب آگے بڑھ رہی ہیں تو ایسا کیسے ممکن ہے‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’جب ان سے لوگ اس بارے میں پوچھتے ہیں کہ اُنہوں نے اپنے آپ کو کیسے سنبھالہ ہے طلاق کے بعد تو وہ صرف اتنا کہتی ہیں کہ کیا وہ خوش رہتی ہوئی اچھی نہیں لگتی ہیں لوگوں کو؟‘
اُنہوں نے کہا کہ’وہ خوش ہیں، وہ اپنی زندگی میں اب ایک اچھے مقام پر ہیں تو وہ صرف اس لیے کیوں شادی کریں کہ عورت شادی کے بعد مکمل ہوتی ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ’اُن کو یہ تمام باتیں بلکل سمجھ نہیں آتی ہیں اور اُن کے خیال میں سب سے اہم یہ ہے کہ انسان پہلے خود خوش رہے‘۔