حسن علی اور حارث روف نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز حسن علی اور حارث رؤف نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کر لیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بھی قومی ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرلیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا جبکہ قرنطینہ بھی مکمل کرلیا۔حسن علی اور فہیم اشرف نے تین روزہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کیا۔