کارکنان فرعون کے خلاف کھڑے ہیں، بلاول بھٹو

ساہیوال(قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کارکنان فرعون کے خلاف کھڑے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ساہیوال پہنچنے کے بعد شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس جس شہر سے گزرے کارکن قافلے کا حصہ بنے اور ساہیوال کے عوام نے ہمارا بھرپور استقبال کیا۔
انہوں نے کہا کہ قافلے میں شریک کارکنوں کا بہت مشکور ہوں کیونکہ کارکن اپنے معاشی حقوق کے لیے قافلے کا حصہ بنے ہیں۔ کارکن تاریخ کا حصہ بن رہے ہیں اور فرعون کے خلاف کھڑے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قافلہ آگے چلے گا اور مشکلات بڑھیں گی لیکن ہم نے ساتھ چلنا ہے اور بکھرنا نہیں ہے۔ کارکنوں نے راستے میں اپنی سیکیورٹی کا خیال کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے ون وے کی خلاف ورزی نہیں کرنی اور ایک ہفتے کا سفر کوئی مذاق نہیں ہے بلکہ یہ جیالوں کا پرامن لشکر ہے۔