محمد رضوان نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

گیانا (قدرت روزنامہ) پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے . نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے .

گیانا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان نے 46 رنز بنائے، اس طرح محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں رنز بنانے کا ریکارڈ بنا لیا . اس سے قبل آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے پاس یہ ریکارڈ تھا . محمد رضوان نے سال 2021 میں 14 اننگز میں 752 رنز بنالیے ہیں جو ایک نیا ریکارڈ ہے . . .

متعلقہ خبریں