لاہور(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پارٹی لانگ مارچ کا مقصد دھرنا دینا نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پی پی عوامی مارچ کے بعد عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے، چوہدری برادران کی صوابدید ہے کہ وہ کس کا ساتھ دیتے ہیں .
روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک لانا آئینی اور قانونی حق ہے، چوہدری برادران کی صوابدید ہے کہ وہ کس کا ساتھ دیتے ہیں، میاں صاحب نے اپنے حق میں 8 دستاویز پیش کیں سب جعلی ہیں، 3 بار وزیر اعظم رہنے والا اپنے دفاع میں ایک بھی مستند دستاویز نہیں دے سکا، ضروری نہیں ہوتا آپ آج ہی کامیاب ہوجائیں، ن لیگ پر اعتبار کم ہی کیا جائے تو بہتر ہے .
اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ 23 مارچ کو پریڈ کئی سالوں سے ہورہی ہے، پی ڈی ایم کی 23 مارچ کی کوئی پلاننگ نہیں تھی، پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کرکے دکھادیا ہے، بلاول بھٹو نے پنجاب میں اپنے کارکنوں کو متحرک کردیا ہے، انہوں نے بڑا کام کیا ہے .
. .