اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے .
ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 7 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے .
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے ن لیگ کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنےکی ہدایت کردی ہے .
ن لیگی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چک شہزاد میں واقع سیکریٹریٹ میں شام 6 بجے ہوگا، جس کی صدارت پارٹی صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کریں گے .
ذرائع کے مطابق اجلاس کو تحریک عدم اعتماد سے متعلق پی ڈی ایم کے فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا .
. .