اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائے گی .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے 48 گھنٹے اور بلاول بھٹو زرداری کے پانچ دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے .
وفاقی وزیر نے کہا کہ میں بتا رہا ہوں آئندہ ہفتے میں اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائے گی اور ان کے تمام دعووں سے مکمل ہوا نکل جائے گی .
. .