لیہ(قدرت روزنامہ)لیہ میں مسافروین اور کار کے درمیان ہونے والے تصادم سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوگئے ہیں .
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ لیہ میں چوک اعظم ایم ایم روڈ پر پیش آیا، جہاں مسافروین اور کار کے درمیان ہونے والے تصادم سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوئے ہیں .
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین، 3 بچے 1 مرد شامل ہے تاہم میتوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال چوک اعظم منتقل کر دیا گیا ہے .
ریسکیو حکام نے بتایا کہ مسافر وین میں سوار لوگ شادی سے واپس گھر جارہے کہ حادثے کا شکار ہو گئے .
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں .
ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اوربیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں .
پاکستان میں ایڈز، ناقص خوراک، مرگی، تشدد کئی قسم کے سرطان اور خود کشیوں کی وجہ سے انفرادی طور پر ہونے والی اموات سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے .
اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات موٹر سائیکل سواروں آٹو رکشا والوں اور موٹر کاروں اور وینز چلانے والوں کو پیش آئے اس کے بعد بسوں اور ٹرکوں کے حادثات رپورٹ ہوئے ہیں .
. .