نومولود بچوں کا باپ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا کیوں ضروری ہوتا ہے؟

 

لاہور(قدرت روزنامہ)ماہرین کا کہنا ہے کہ نومولود بچے اپنے باپ کی شخصیت سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور ان سے ہی زیادہ جلدی سیکھتے ہیں . ماہرین کے مطابق ان بچوں میں سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت دوسرے بچوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے جو اپنے باپ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزرتے اور کھیلتے ہیں .

اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق کے نتائج کے مطابق ان بچوں کی ذہنی نشونما زیادہ اچھی ثابت ہوئی جہنوں نے ابتدائی ماہ کا عرصہ اپنے والد کے ساتھ گزارا تھا . اس تحقیق میں ماہرین نے اندازہ لگایا کہ بچوں کی سماجی رابطے اور رویئے پر والد سے تعلق کافی اثر انداز ہوتا ہے . ماہرین کے مطابق والد کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے والے بچوں میں بولنے، سننے، سمجھنے کے ساتھ ساتھ مطالعے کی صلاحیت دوسرے بچوں سے کافی بہتر ہوتی ہے . اس سے قبل ہونے والی تحقیق میں بھی یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ والد اپنے بچوں کی ذہنی صلاحیت اور سماجی رویوں کو بہتر کرنے میں مدد کرسکتے ہیں . ماہرین کے مطابق کم آمدنی ولے گھرانوں میں معاشی مشکلات کے باعث والد اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا پسند نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے بچے ذہنی تناؤ کا شکار ہوتے ہیں . ماہرین نے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 15 سال کی عمر تک والد اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارے تو بچے کی ذہنی نشو نما کو بہتر اور دیگر مسائل کو دور کیا جاسکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں