سوناکشی سنہا کی گرفتاری۔۔؟عدالت نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ، وجہ کیابنی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے سینئر اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا کی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا کے ناقابلِ وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے 2019 میں مبینہ طور پر ایک ایونٹ آرگنائزر سے دہلی میں ہونے والے ایونٹ کا 37 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا لیکن پھر اس ایونٹ میں شرکت کرنے سے معذرت کر لی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آرگنائزر پرمود شرما مراد آباد کا رہائشی ہے جس نے ایک تقریب منعقد کی اور سوناکشی سنہا کو ‘مہمان خصوصی’ کے طور پر مدعو کیا، پرمود کا کہنا ہے کہ اس نے سوناکشی کو 37 لاکھ روپے ایڈوانس دیے۔تاہم اداکارہ تقریب میں شرکت نہ کر سکیں

جس کے بعد پرمود نے ان سے اپنی رقم واپس مانگی۔ایونٹ آرگنائزر نے الزام عائد کیا کہ اداکارہ کی منیجر نے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا، سوناکشی سے بارہا رابطہ کرنے کے بعد بھی کام نہیں بنا تو انہوں نے اداکارہ کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کروایا۔

بتایا جارہا ہے کہ سوناکشی سنہا کیس درج ہونے کے بعد مبینہ طور پر مراد آباد آئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا، اس کے بعد اداکارہ منظر سے غائب ہیں اور عدالت کے بلانے پر بھی نہیں آئیں جس کے بعد مقامی عدالت نے اداکارہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

Recent Posts

ایس آئی ایف سی اجلاس: آرمی چیف کی ملکی خوشحالی کیلئے پاک فوج کے پختہ عزم کی یقین دہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی…

10 mins ago

اربوں کے خزانے پاکستان میں دفن ہیں، قوم کو فائدہ نہیں ہوا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کروڑوں…

27 mins ago

صوبے کےعوام کے ریلیف کیلئے ہر حد تک جائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

اسلام آبا د(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے…

38 mins ago

میں ٹھیک ہوں، مجھے جیل بھیج دیں،یاسمین راشد ہسپتال میں بضد

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق صوبائی وزیر صحت اور رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد جیل جانے…

1 hour ago

موسمیاتی تبدیلیاں، محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے شدید گرمی اور ہیٹ کے ویو کے بعدمعمول…

1 hour ago

بڑھتی ہوئی گرمی میں بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تویہ پڑھ لیں

لاہور (قدرت روزنامہ) ملک کے مختلف شہروں کو گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا…

1 hour ago