کراچی ٗ نیویارک(قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ دیکھنے میں آیاہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو گیاہے اور اس وقت 178 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے .
دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں . ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کروڈ تیل کی قیمت 130 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی . گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قلت کی خبروں کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت میں 20 فیصد
اضافہ دیکھا گیا تھا . تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ان اطلاعات کے بعد ہوا کہ امریکا روس پرتیل کی درآمدات پرپابندی عائد کرنے پرغورکررہا ہے . یوکرین پرروس کے حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا غیرمعمولی رجحان دیکھا جا رہا ہے . ایشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رحجان دیکھا گیا . جاپان اورہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹس میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی .
. .