آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنزکو راولپنڈی میں گونجنے والے اذان نےاپنے سحر میں مبتلا کر دیا، کن الفاظ میں اذان کی تعریف کر دی؟

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) 24 سال بعد پاکستان کے تاریخی دورے پر آئی آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے اپنی تحریر میں تاریخی دورے کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ تحریر میں پیٹ کمنز نے پاکستان کے دورے کو غیر معمولی اور اپنے کیریئر کا خاص لمحہ قرار دیا۔ پیٹ کمنز نے اپنی تحریر میں ٹریننگ سیشن کے دوران محسوس کیے جانے والے کچھ خوشگوار اور انوکھے لمحات کا بھی ذکر کیا۔

آسٹریلوی کپتان نے لکھا کہ منگل کے روز ٹریننگ کے دوران بہت خوشگوار لمحہ تھا جب پنڈی کے سٹیڈیم میں دور دراز پہاڑوں سے اذان کی آواز گونجتی سنائی دی۔ پیٹ کمنز نے لکھا کہ اس کے بعد مجھے پتا چلا کہ اس سیریز کے دوران ہر جمعہ کو پہلا سیشن ڈھائی گھنٹے کا ہوگا جو ایک گھنٹہ نماز بریک پر مشتمل ہوگا کیونکہ جمعہ ہفتے بھر کا مقدس دن ہے۔ آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ اس دورے کے دوران ٹیم سکواڈ ہر وقت کچھ نہ کچھ سیکھ رہا ہے۔ پیٹ کمنز نے اپنی تحریر میں پاکستان میں ملنے والی بہترین سکیورٹی کی تعریف بھی کی۔

Recent Posts

طلعت حسین کون تھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منفرد لب و لہجے کے مالک عالمی شہرت یافتہ اداکار طلعت حسین…

5 mins ago

پنجاب کے ہر شہری کو خوشحال و صحت مند دیکھنا چاہتی ہوں، مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے شہروں اور…

13 mins ago

کیا شہباز حکومت وفاق میں 70 ہزار اسامیوں کا خاتمہ اور 80 فیصد محکموں کا انضمام کرنے جارہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایسے وقت میں جب کہ پاکستان کو شدید معاشی دباؤ کا سامنا…

30 mins ago

اروند کیجریوال اور فواد چوہدری آمنے سامنے، کس کا پلڑا بھاری؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں 18ویں پارلیمان کی تشکیل کے لیے ایوانِ زیریں (لوک سبھا)…

45 mins ago

منفرد لب و لہجے کے عالمی شہرت یافتہ اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منفرد لب و لہجے کے مالک، مشہور و معروف عالمی شہرت یافتہ…

53 mins ago

آزاد کشمیر میں درخت کاٹنے پر جھگڑا 3 افراد کی جان لے گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے علاقے بیس بگلہ میں ایک شخص نے درخت کاٹنے…

56 mins ago