کون کونسے اہم رہنما پارٹی سے ناراض ہیں؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بڑا اعتراف کر لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر بلاول بھٹو نے خود عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابوزیشن والے ہمارے اہم ایم این ایز کی گنتی کرتے رہیں اور اپوزیشن والے اپنے ارکان کی بھی گنتی کرتے رہیں۔یہ نہ ہو کہ عدم اعتماد میں اپوزیشن کے ارکان ہمیں ووٹ دے دیں۔اسد عمر نے کہا کہ جانتے ہیں کون پارٹی سے ناراض ہیں تحفظات بھی ہوتے ہیں۔سیاسی جماعتوں میں لوگ آتے اور جاتے رہتے ہیں۔پی ٹی آئی کے کسی ایم این اے نے نہیں کہا کہ پارٹی کے خلاف جاؤں گا۔

جہانگیر ترین نے عمران خان اور پارٹی کے خلاف بات نہیں کی جب کہ عمران خان اور پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کے خلاف کوئی غلط بات نہیں کی۔ادھر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جہانگیر ترین گروپ نے بھی مشاورتی بیٹھک بلالی ہے ، جنگ نیوز کے مطابق ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کے لیے پی ٹی آئی سے ناراض جہانگیر ترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس آج لاہور میں طلب کیا گیا ہے ، یہ اجلاس جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوگا ،

جس میں جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لِنک پر شرکت کریں گے ، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی صورت میں حکمت عملی طے کی جائے گی اس کے علاوہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے مزید ناراض اراکین سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ، سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان ڈیم وکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات طے پا گئی ، تینوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ ہوا جس میں طے پایا کہ ملاقات آج یا کل ہوگی ، سابق صدر آصف علی زرداری، اپوزیشن لیڈرشہباز شریف اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہوگی ، جس میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

5 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

5 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

6 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

6 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

7 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

7 hours ago