کون کونسے اہم رہنما پارٹی سے ناراض ہیں؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بڑا اعتراف کر لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر بلاول بھٹو نے خود عدم اعتماد کا اظہار کردیا . انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابوزیشن والے ہمارے اہم ایم این ایز کی گنتی کرتے رہیں اور اپوزیشن والے اپنے ارکان کی بھی گنتی کرتے رہیں .

یہ نہ ہو کہ عدم اعتماد میں اپوزیشن کے ارکان ہمیں ووٹ دے دیں . اسد عمر نے کہا کہ جانتے ہیں کون پارٹی سے ناراض ہیں تحفظات بھی ہوتے ہیں . سیاسی جماعتوں میں لوگ آتے اور جاتے رہتے ہیں . پی ٹی آئی کے کسی ایم این اے نے نہیں کہا کہ پارٹی کے خلاف جاؤں گا .

جہانگیر ترین نے عمران خان اور پارٹی کے خلاف بات نہیں کی جب کہ عمران خان اور پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کے خلاف کوئی غلط بات نہیں کی . ادھر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جہانگیر ترین گروپ نے بھی مشاورتی بیٹھک بلالی ہے ، جنگ نیوز کے مطابق ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کے لیے پی ٹی آئی سے ناراض جہانگیر ترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس آج لاہور میں طلب کیا گیا ہے ، یہ اجلاس جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوگا ،

جس میں جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لِنک پر شرکت کریں گے ، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی صورت میں حکمت عملی طے کی جائے گی اس کے علاوہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے مزید ناراض اراکین سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا . دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ، سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان ڈیم وکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات طے پا گئی ، تینوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ ہوا جس میں طے پایا کہ ملاقات آج یا کل ہوگی ، سابق صدر آصف علی زرداری، اپوزیشن لیڈرشہباز شریف اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہوگی ، جس میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو حتمی شکل دی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں