جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کے رہنماؤں کی بیٹھک، 16 ایم پی اے پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ)جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، عون چودھری اور اسلم بھروانہ سمیت 16 ایم پی اے جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے ۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق عون چودھری کی جہانگیر ترین کی رہائشگاہ آمد پر صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور استفسار کیا کہ کیا ہونے جا رہا ہے ، عون چودھری نے کہا کہ علیم خان صاحب بھائی ہیں، ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے ۔ صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ حکومت میں ہیں یا اپوزیشن میں ، عون چودھری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا تھوڑا سسپنس رہنے دیں ، جو ہوگا بہتر ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر تین وزراء کی گاڑیاں پہنچ چکی ہیں ، عبدالحئی دستی ، نعمان لنگڑیال ، طاہر رندھاوا، خرم لغاری ، اجمل چیمہ کی آمد بھی کچھ دیر میں متوقع ہے ۔ واضح رہے کہ جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر ہونے والے اجلاس میں جہانگیر ترین ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے ۔