دیگر پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی اتنی متاثرکن نہیں رہی ، سب نے مل کر 896 رنز ہی اسکور کیے . دوسری جانب پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں کفایتی بولنگ کا نیاریکارڈقائم کردیا . گذشتہ روزویسٹ انڈیز سے دوسرے میچ میں محمد حفیظ نے4اوورز میں ایک میڈن کرتے ہوئے 6 رنز کے عوض ایک وکٹ لے کر ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں کفایتی بولنگ کا ریکارڈ بنا دیا . ان سے قبل یہ اعزاز فاسٹ بولر محمد عامر کے پاس تھا جنہوں نے2016 میں یواے ای کیخلاف 4 اوورز میں 6 رنز کے عوض 2 وکٹیں اپنے نام کی تھیں، انہوں نے بھی ایک اوور میڈن کیا تھا . . .
جمیکا(قدرت روزنامہ)ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے جانیوالے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران محمد رضوان نے 46 رنز کی اننگز کھیل کر کیلنڈائیر میں سب سے زیادہ 752رنز بنالئےاس سے قبل یہ ریکارڈ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے پاس تھا،جنھوں نے 2019 کی20 اننگز میں 748 رنز بنائے تھے . پال سٹرلنگ نے 748 رنز کا معرکہ 20 اننگز میں سرانجام دیا تھا جبکہ محمدرضوان نے محمد14 اننگز
کھیل کر 752 رنز بنائےرواں برس قومی کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی بھی کامیاب رہی ، محمد رضوان اور بابراعظم کی جوڑی نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مشترکہ طور پر 1275 رنز بنائے .
متعلقہ خبریں