خیال رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ آئرلینڈ کے کھلاڑی پال اسٹرلنگ کے پاس تھا ، جہنوں نے 2019 میں 20 اننگز میں 748 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے 14 اننگز میں 752 رنز بنائے ہیں . دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دیدی ، پاکستان کے 157 رنز کے جواب میں میزبان ٹیم 150 رنز بنا سکی ، سیریز کا تیسرا میچ آج ہو گا . پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 51 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے . اختتامی اوورز میں پاکستانی بیٹنگ لائن لرزتی رہی . جواب میں پروفیسر نے ایسا سبق سکھایا کہ حریفوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ، حفیظ نے چار اوورز میں صرف 6 رنز دیے اور ایک وکٹ بھی لی . ویسٹ انڈیز کی طرف سے پوران کے سوا کوئی ڈٹ کر نہ کھیل سکا ، پوران نے 62 رنز بنائے . میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 150 رنز بناسکی . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا . تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نے یہ عزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں 46 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد حاصل کیا .
متعلقہ خبریں