گلوکارہ امیرہ میر کا نیا ویڈیو سونگ ’عشق بے پناہ‘ ریلیز، سامعین کی بھرپور پذیرائی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف کمپیئر اور گلوکارہ امیرہ میر نے اپنا نیا ویڈیو سونگ ”عشق بے پناہ“ ورلڈ وائیڈ ریلیز کردیا۔ گانے کی میوزک کمپوزیشن بلال واجد اور عمیر حسن نے ترتیب دی ہے، جبکہ اس کا مکس ماسٹر میوزک ڈائریکٹر علی مصطفیٰ نے ترتیب دیا۔ ویڈیو کی ڈائریکشن بلاچ خان نے دی ہے۔
گلوکارہ امیرہ میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری پہلی میوزک البم ہے جس سے میں نے اپنا تیسرا گانا ”عشق بے پناہ‘ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ایک ویڈیو بنائی تھی جس کے بعد دوسری میشپ کور ویڈیو میں ملکہ ترنم نور جہاں کو ٹربیوٹ پیش کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو کو میوزک کے دلدادہ افراد کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے، پاکستان میں میوزک انڈسٹری میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔
امیرہ میر نے مزید کہا کہ شوبز میں بطور میزبان اداکارہ اور گلوکاری کے ذریعے شوبز سرگرمیوں کاحصہ بن رہی ہوں، میوزک ساتھ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور میزبان حصہ لے رہی ہوں جبکہ بہت سی ویب سیریز کے ساتھ ڈراموں بھی کام کررہی ہورہی ہوں۔
ملٹی ٹیلنٹ اسٹار گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ عید کے موقع پر مزید ایک ویڈیو ریلیز کروں گی، جس کے میوزک کے حوالے سے تیاری مکمل کرلی ہے، اپنے مداحوں کو بہترین میوزک پیش کرتی رہوں گی۔