معروف ترین موبائل فون کمپنی سائبرحملوں کی زد میں،ہیکرز نے کمپنی کے اندرونی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سام سنگ گلیکسی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ،ہیکرز نے سام سنگ گلیکسی اسمارٹ فونز کے آپریشنل کوڈز تک رسائی حاصل کرلی . تفصیلات کے مطابق سام سنگ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سام سنگ سائبر حملوں کی ذر میں ہے .
ہیکرز نے کمپنی کا اندرونی ڈیٹا شمول گلیکسی اسمارٹ فونز کے آپریشنل کوڈز تک ہیکرز نے رسائی حاصل کرلی ہے .
تاہم سام سنگ ابھی تک ہیکرز کو شناخت نہیں کرسکی لیکن مزید نقصان سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں . کمپنی کا کہنا تھا کہ سائبر حملے کے بعد ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ ہیکرز نے گلیکسی ڈیوائسز کے آپریشن کے کچھ سورس کوڈز تک رسائی حاصل کی، لیکن صارفین یا ملازمین کی ذاتی معلومات محفوظ ہیں .
سام سنگ نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں . توقع ہے کہ اس حملے سے صارفین متاثر نہیں ہوں گے . یاد رہے گزشتہ دنوں ایک ہیکنگ گروپ نے دعویٰ کیا تھا کہ سام سنگ ڈیٹا تک رسائی حاصل کی . جس میں کمپنی کے خفیہ سورس کوڈز موجود ہیں . ان کوڈز سے ڈیوائس کے سیکیورٹی سسٹمز کمزور ہوسکتے ہیں .
. .