پاکستانی شوبز شخصیات کے خواتین کے عالمی دن پر پیغامات

   

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہر سال دنیا بھر کی خواتین کی ثقافتی، سیاسی اور سماجی و اقتصادی کامیابیوں کو یاد رکھنے، صنفی مساوات، تولیدی حقوق، اور خواتین کے خلاف تشدد اور بدسلوکی جیسے مسائل پر توجہ دلانے کے لیے 8 مارچ کو خواتین کاعالمی دن منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر مشہور پاکستانی شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے محبت بھرے پیغامات شیئر کیے ہیں۔

ماہرہ خان نے اس دن کے حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پیغام شیئر کیا کہ’ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور ایک دوسرے کو ترقی کرتے ہوئے دیکھیں‘۔

صبا قمر نے بھی اس حوالے سے اپنے خیالا ت کا اظہار کیا، اُنہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ’یہاں مضبوط خواتین بھی ہیں، ہم انہیں جان سکتے ہیں، ہم ان کے ہو سکتے ہیں، ہم ان کی پرورش کرسکتے ہیں‘۔

آمنہ الیاس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ان کی والدہ نے بچپن سے ہی ان کے لیے ہر دن کو ہی خواتین کا دن بنایا‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)


اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اگرچہ بڑھتی ہوئی عمر ایک فطری عمل ہے، لیکن آپ کی کبھی نہ ختم ہونے والی طاقت اور خواہش ہے کہ آپ اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کے لیے اپنی دیکھ بھال کےلیے ساتھ موجود رہیں‘۔

آمنہ الیاس نے لکھا کہ’ان کی والدہ کی یہ خواہش ہمیشہ ان کے لیے ایک متحرک قوت رہی ہے‘۔

اداکارہ حنا الطاف نے اس دن کے حوالے سے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خواتین کے عالمی دن کی مبارکباد دی۔

اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی اس دن کی اہمیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ’خواتین کا عالمی دن مبارک ہو‘۔


اُنہوں نے اس دن کی اہمیت بیان کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ ایک یاد دہانی کہ ہمارے قوانین کا مقصد خواتین کا تحفظ ہے، نہ کہ ملزمان کے حق میں اور ہمیں اپنے قوانین کی رجعتی تشریحات اور اس کے اندر موجود خامیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے جس سے قاتلوں کو آزاد نہ ہونے دیا جائے‘۔

اداکار احسن خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خواتین کے عالمی دن کی مبارکباد دی ہے۔