’حکمران خاموشی سے اسلام کے خلاف قانون سازی کررہے ہیں‘

پشاور (قدرت روزنامہ) حکمران خاموشی سے اسلام کے خلاف قانون سازی کررہے ہیں، عمران خان ایجنڈے کے تحت ملک میں سرکاری سطح پر فحاشی و عریانی کی سرپرستی کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے خواتین تشدد بل اسلام اور آئین کے خلاف قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں بات کرتے ہوئے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عمران خان ایجنڈے کے تحت ملک کو سیکولرازم کی طرف لے جارہے ہیں اور سرکاری سطح پر فحاشی و عریانی کی سرپرستی کی جارہی ہے، پاکستان میں روزانہ کی بنیاد اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ نااہل حکمرانوں کی ناقص کارکردگی اور پالیسوں کا نتیجہ ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ فرقہ واریت اور تعصبات کو ہوا دے کر حکمران خاموشی سے اسلام کے خلاف قانون سازی کررہے ہیں، ایف ٹی اے ایف اور خواتین تشدد بل اسلام اور آئین کے خلاف ہیں جنہیں زبردستی منظور کرایا گیا اور ہمارے ادارے اس قانون سازی میں مکمل شریک رہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان میں پہلے بھی مذاکرات کے حامی تھے اور آج بھی مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، افغانستان کو امریکی تسلط سے نجات دلانے والوں کو خراج تحسین پیش کیا تھا اور کرتا رہوں گا۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے بیانیے سے اختلاف کرنے والے فارغ ہو چکے ہیں، پی ڈی ایم حکومت کے خاتمہ تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔کشمیر الیکشن پر انہوں نے کہا کہ کشمیر اور گلگت کے انتخابات 2018ء کے انتخابات کی طرح متنازع انتخابات ہیں، پاکستان اور گلگت کی طرح کشمیر میں بھی سلیکٹڈ حکمران مسلط کیے جارہے ہیں۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

4 mins ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

7 mins ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

35 mins ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

1 hour ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

1 hour ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

2 hours ago