نیپرا کا ایک اور بجلی بم گرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کا فیصلہ کر لیا۔نیپرا کی جانب سے 95 پیسے فی یونٹ تک بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔

حکومت کی منظوری سے بجلی مہنگی ہو گی
وفاقی حکومت اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی، جس کے بعد نیپرا کے اس فیصلے کا اطلاق ہو گا۔نیپرا کی دستاویز کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط 53 پیسے اضافے کیا گیا ہے، مختلف سیلز کے لیے بجلی 8 سے 95 پیسے تک فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق بجلی کے 100 یونٹ کے استعمال پر 8 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک کے استعمال پر 18 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

300 سے زائد یونٹ استعمال کرنیوالوں کیلئے اضافہ
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کے 201 سے 300 یونٹ کے استعمال پر 48 پیسے فی یونٹ جبکہ 301 سے 700 یونٹ تک استعمال پر 95 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔
نیپرا نے حکومتی پالیسی کی گائیڈ لائنز پر سماعت کے بعد یہ فیصلہ جاری کیا ہے۔