لاہور(قدرت روزنامہ)دور حاضر میں ہمارے شوبز کے ستارے اپنے مداحوں کے ساتھ جڑے رہنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں جس کے زریعے وہ اپنے معمولات زندگی اور دوسری سرگرمیاں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ایسا ہی کچھ ہمارے مشہور شوبز جوڑے اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر بھی کرتے ہیں، انھوں حال ہی میں ایک اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس کے بعد صارفین ان پر برس پڑے .
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اداکارہ نے ایک پوسٹ اپلوڈ کی جس میں وہ دونوں کھانے کی میز پر ہیں اور انھوں نے اپنی بیٹی عالیانہ فلک کو میز پر لٹایا ہوا ہے اداکارہ کی اس پوسٹ کو دیکھ کر ان کے چاہنے والے انھیں پسند کرنے کے بجائے ان کے اس غیر ذمہ دارانہ روئیے کو تنقید کا نشانہ بنایا .
ایک صارف اطہر خان نے لکھا کہ ”بچی کو ایسے رکھا ہے جیسے میز پر چمچ کو رکھا جاتا ہے“ .
اسی طرح ایک صارف سحرش مرزا نے لکھا کہ ” کم سے کم انھیں ایک بے بی کوٹ خرید لینا چاہیے“ .
ایک صارف پرنس حمزہ نے لکھا کہ ”بچی کو میز پر سینڈ وچ کی طرح رکھا ہوا ہے“ .
یاد رہے کہ اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر 2020ءمیں شادی کی تھی اب ان کی ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے .
. .