کراچی (قدرت روزنامہ)ماڈل گرل منال سلیم کے بعد میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر نے بھی اداکارہ ثناء جاوید کے رویے سے متعلق انکشاف کیا ہے .
آرٹسٹ اکرام گوہر نے ثناء جاوید اور اپنی تصویر شیئر کی اور طویل پوسٹ میں اداکارہ کو کھری کھری سنادی .
اکرام گوہر نے اپنی پوسٹ میں منال سلیم کی سٹوری کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ روز ہماری بہترین فیشن ماڈل، عزت دار اور رحم دل شخصیت منال سلیم نے ثناء جاوید کے رویے سے متعلق ایک سٹوری شیئر کی جس میں ثناء نے منال سلیم کو دو ٹکے کی ماڈل قرار دیا تھا .
آرٹسٹ نے لکھا کہ ثناء کون ہوتی ہیں منال کو دو ٹکے کی کہنے والی .
پوسٹ میں اکرام گوہر نے ثناء کے رویے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ثناء نے مجھے ڈی ایچ اے میں واقع بنگلے پر نکاح کے ٹرائل میک اپ کے لیے بلایا اور مجھے بتایا کہ میں اپنے نکاح کا فائنل میک اپ آپ سے ہی کروانا چاہتی ہوں ،ثناء مجھے روزانہ کال کرتی اور کسی بہت نرم دل خاتون کی طرح مجھ سے بات کرتی اور ایسا محسوس کرواتی کہ وہ اس دنیا میں اکیلی ہی میری دوست ہیں .
آرٹسٹ نے کہا کہ نکاح کے روز جب میں وہاں پہنچا تو میک اپ شروع ہونے کے بعد ثناء جاوید نے 4 گھنٹے تک صرف ایک آئی شیڈو کے لیے مجھے ٹا رچر کیا، اس دوران اداکارہ نے 10 بار آئی میک اپ ریموو کیا اور مجھ سے برا سلوک کیا . اکرام گوہر کا کہنا تھا کہ ان 4 گھنٹوں کے دوران جب مجھے واش روم جانے کی ضرورت پیش آئی تو میں نے اداکارہ سے درخواست کی جس پر انہوں نے انکار کردیااور کہا کہ گھر کے سامنے جو ریسٹورینٹ ہیں وہاں کا واش روم استعمال کرو، بلآخر 4 گھنٹوں بعد ثناء نے مجھے کہا کہ میں نان پروفیشنل ہوں اور میک اپ کرنا نہیں جانتا، ایسا سلوک انہوں نے صرف میرے ساتھ نہیں بلکہ میرے چند دوستوں کے ساتھ بھی برتا .
آرٹسٹ نے اپنی پوسٹ میں ثناء جاوید کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں صرف اتنا کہوں گا کہ آپ غیر پیشہ ور خوفناک ہیں ہم پر نہیں انڈسٹری میں آپ پر پابندی لگنی چاہیے، ہم محنتی عزت دار لوگ ہیں اور ہم سب برابر ہیں . اکرام گوہر نے اپنی پوسٹ میں 12 سالہ کیرئیر کے دوران مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی شیئر کیا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ایسے آرٹسٹ کے ساتھ کام کرنا پسند کرتے ہیں لیکن آپ کے ساتھ اب دوبارہ کام نہیں کریں گے .
. .