میرےتو یہ دن ختم ہو گئے، وزیراعظم عمران خان نےآسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا کہہ دیا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہے، آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا انتظار کافی عرصے سے کر رہے تھے، ایک کھلاڑی کی اصلی آزمائش ٹیسٹ کرکٹ میں ہوتی ہے پاک آسٹریلیا سیریز کے فیصلہ کن میچز اچھی پچز بنانے سے ہونگے۔ آسٹریلوی میڈیا پر سابق کرکٹر گریگ چیپل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے باعث کئی سال سے انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی سے محروم رہے،ہماری حکومت نے ملک کے اندر سکیورٹی حالات کو بہتر بنایا۔وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستانی قوم آسٹریلیا کیساتھ سیریز کا جوش و خروش کیساتھ انتظار کر رہی تھی،

آسٹریلوی ٹیم کو صدارتی سطح کی سکیورٹی دی جا رہی ہے۔صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ دیکھیں گے؟ اس پر وزیر اعظم نے کہاکہ سیاسی مصروفیات کے باعث کرکٹ دیکھنے کا وقت نہیں ملتا، لیکن اخبار میں پڑھتا رہتا ہوں۔عالمی کرکٹ کے عظیم کپتانوں میں سے ایک نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران پیٹ کمنز، سٹیو سمتھ، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی پرفارمنس کے منتظر ہیں۔ گرگ چیپل نے عمران خان سے پوچھا کہ آپ آسٹریلیا اور پاکستان سے کن کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے سب سے زیادہ منتظر ہیں؟۔

اس سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پیٹ کمنز، سٹیو سمتھ، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی۔ اپنے وقت کے فرنٹ لائن آل راؤنڈر عمران خان نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے کھیل کے دنوں کی کچھ یادیں تازہ کیں۔ انہوں نے کہا کہ 1976ء کا دورہ آسٹریلیا جب میں بمشکل 23 سال کا تھا، میرا پسندیدہ دورہ تھا۔ پاکستان میں 1982ء میں لاہور ٹیسٹ میچ میں میں نے ڈیڈ پچ پر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔