تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی یا نہیں؟ اربوں روپے کا جوالگ گیا
جیکب آباد(قدرت روزنامہ)تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی یا نہیں؟ اربوں روپے کا جوالگ گیا . تفصیلات کے مطابق حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد جہاں ملک میں سیاسی ماحول گرم ہے وہی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے مطمئن چہروں و انداز گفتگو اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے اپوزیشن سے رابطوں نے عوام کے تجسس میں اضافہ کردیا ہے لیکن تاحال موجودہ صورتحال میں سیاسی پنڈت اور عوام فیصلہ نہیں کرپارہی ہے کہ تحریک کامیاب ہوگی یا نہیں ، ذرائع کے مطابق
ملک بھرمیں تحریک عدم اعتماد پر جواریوں نے اربوں روپے کی شرطیں لگا دی ہیں، ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرین نے بھی تحریک عدم اعتماد پر شرطیں لگا دی ہیں جبکہ جواری اس سلسلے میں آئینی ماہرین اور سینئر سیاستدانوں سے مشورے بھی کررہے ہیں ادھر دوسری جانب صحافیوں ، سیاستدانوں ،سیاسی تجزیہ نگاروں اور عوام کی جانب سے اس دلچسپ صورتحال پر کھانا کھلانے کی شرطیں بھی لگائی گئیں ہیں .
. .