مجھے فالتو سمجھ رکھا ہے ۔۔ وزیراعظم عمران خان کے نا ملنے پر عامر لیاقت پھٹ پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)عامر لیاقت حسین جو کہ آج سے پہلے تو اپنی شادیوں کو لیکر خبروں میں بنے رہتے تھے لیکن اب انہوں نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف ایک ایسا بیان دیا ہے جو کہ کافی وائرل ہو گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں سے مل لیں، ایم کیو ایم والے 6 ہیں ، ہم 14۔


اور آپ مجھ سے تو ملنا ہی نہیں چاہتے۔ شاید! حالانکہ آپ جانتے ہیں کہ مجھے آپ نے عضو معطل کی طرح ووٹ ڈالنے والا کراچی کا ایک فالتو ایم این اے سمجھ رکھا ہے۔اب اسلام آباد ہی میں ملیں گے، انشاء اللہ۔
اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ عامر لیاقت حسین نے مارچ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر اپنے حلقہ این اے 245 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔