ترجمان پاک فوج کہہ چکے ہیں کہ فوج نیوٹرل ہے، وزیر اطلاعات سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج کہہ چکے ہیں کہ فوج نیوٹرل ہے . تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ شیخ رشید اور فواد چوہدری کو یقین ہو گیا ہے کہ عمران خان جا رہے ہیں، عمران خان کو بھی یقین ہے کہ وہ جانے والا ہے .


انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا شہری علاقوں میں ووٹ بینک ہے، ایم کیو ایم سے ملاقات میں دفاتر کھولنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ایم کیو ایم کی منفی سیاست کی بھرپور مخالفت کی .
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا ووٹ شہری علاقوں میں ہے اسے تسلیم کرتے ہیں، محترمہ نے بھی کہا تھا کہ متحدہ کے سیاسی لوگوں سے بات کرنا چاہیے، لندن اے پی سی میں بھی ایم کیوایم کی حمایت کی تھی .
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے مزید کہا کہ لوئیر دیر جلسے میں عمران خان کس سے مخاطب تھے معلوم نہیں، ترجمان پاک فوج کہہ چکے ہیں کہ فوج نیوٹرل ہے، پھر عمران خان فوج کی بات کیوں کر رہے ہیں؟

. .

متعلقہ خبریں