ایم کیو ایم پاکستان کا وفاقی حکومت پر بھروسہ کرنے سے انکار، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) پر اعتبار کیلئے تیار
کراچی (قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت پر بھروسہ کرنے سے انکار کر دیا . ایم کیو ایم پاکستان اپوزیشن کی دو جماعتوں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف پر اعتبار کرنے کو تیار ہو گئی .
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا ساڑھے 3 سال بعد اب حکومت پر بھروسہ نہیں ہے . وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمان ضمانت دیں تو آصف زرداری کے وعدے پر اعتبار کرکے اپوزیشن کے ساتھ جا سکتے ہیں . خیال رہے کہ چند روز قبل ایم کیو ایم پاکستان
کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم حکومت کے اتحادی ضرور ہیں لیکن تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارے آپشنز کھلے ہیں . دوسری جانب حکومت کی دوسری بڑی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کا جھکاؤ بھی اپوزیشن کی جانب ہو گیا ہے .
. .