کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی میں پولیس نے نومولود بچی کی لاش کو پھینک کر فرار ہونے والی ماں بیٹی کو گرفتار کر لیا جس میں نومولود کی ماں بھی شامل ہے جس نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے نومولود کو چلتی ایمبولینس سے پھینکا تھا . پولیس کے مطابق 2 روز قبل فریئر کے علاقے میں نومولود بچی کو پھینک کر فرار ہونے والی 2 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار خواتین آپس میں ماں بیٹی ہیں .
ملزمہ خاتون نیہا دختر شنکر نے دہلی کالونی کی ایک نجی اسپتال کی ایمبولینس کے اندر ہی بچی کو جنم دیا تھا . ملزمہ نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے چوہدری خلیق الزماں روڈ پر چلتی ہوئی ایمبولینس کے دروازے کی کھڑکی سے نومولود بچی کی لاش کو بے دردی سے باہر روڈ پر پھینک دیا تھا اور فرار ہوگئی تھیں . دونوں ملزم خواتین کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے . نومولود بچی کا پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کارروائی عمل میں لانے کے بعد لاش کو چھیپا سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے .
. .