محتسب اعلیٰ عوام کو فوری اور انصاف کی فراہمی میں ہمیشہ کوشاں ہیں: نظر محمد بلوچ

مطیع اللہ مطیع

صوبائی محتسب اعلی بلوچستان نذرمحمد بلوچ نے کہاہے کہ صوبائی محتسب اعلیٰ عوام کو فوری اور انصاف کی فراہمی میں ہمیشہ کوشاں ہیں اور عوام کے مشکلات کو کم کرنے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے خلوص دل کیساتھ کام کررہے ہیںتمام محکمے عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں عوام کی جانب سے پیش کی گئی شکایات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی محتسب نذر محمدبلوچ نے کہاکہ صوبائی محتسب اعلیٰ کی جانب سے عوام کے مسائل احسن طریقے سے حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون نے ہمیں جو اجازت دی ہے اس قانون کے مطابق مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتا ہرگز نہیں کیا جارہا انہوں نے کہاکہ صوبائی اور وفاقی سطح پر مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے مسائل حل کرنا ہمارا فرض بنتا ہے درپیش مشکلات سے متعلق اطلاع دینا عوام کا فرض ہے کیونکہ ایک ہاتھ سے کبھی تالی نہیں بجتی عوام اپنے حقوق کے حصول کے لیے اور مسائل کے تدارک کے لیے ہم سے رابطہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں تعلیم صحت آب نوشی قانون سمیت تمام محکموں میں لوگوں کے لئے سہل طریقہ کار اپنایا جائے جس سے لوگوں کی مشکلات بآسانی حل ہو سکے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرنا ہی اصل میں انسانیت کا حق ادا کرنے کے مترادف ہے ۔