پاکستان اور بھارت کے درمیان 12 جون 2019 کو ورلڈکپ میچ کے دوران باؤنڈری پر کھڑے پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف سے کیچ ڈراپ ہوگیا جس پر صارم اختر اتنے مایوس ہوئے کہ اسٹیڈیم میں موجود کیمرے نے ان کی مایوس کن شکل بڑی اسکرین پر دکھائی . بعدازاں صارم اختر کا یہ انداز مختلف میمز کا حصہ بن گیا . نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی سوشل میڈیا صارفین صارم اختر کے انداز کی تصویر اتھاکر مختلف میمز بناتے ہیں . لندن میں مقیم پاکستانی صارم اختر کی تصویر ایک میم بن چکی تھی، اب اس میم کو ہانگ کانگ کے ’کے 11 میم میوزیم‘ میں نمائش کےلیے پیش کیا گیا ہے . صارم اختر نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے یوٹیوب پر موجود ویڈیو کا لنک شیئر کیا اور بتایا کہ آپ مجھے اس ویڈیو میں 0.37 سیکنڈ پر دیکھ سکتے ہیں . ان کی یہ وائرل تصویر مایوس کن مداح کے نام سے آویزاں کی گئی جس پر ان کا نام بھی درج ہےاور ساتھ ہی لکھا گیا کہ ’یہ تصویر کرکٹ کے ایک مداح کی مایوسی دکھا رہی ہے . صارم اختر کی تصویر میم میوزیم میں آویزاں ہونے پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے، ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد صارم کو مبارکباد پیش کررہی ہے جب کہ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ آپ کی اس تصویر کے بغیر میم کی دنیا ادھوری ہے . اب تک ساڑھے 4 لاکھ سے زائد افراد ویڈیو کو لائک، 54 ہزار سے زائد صارفین ری ٹوئٹ کرچکے ہیں جب کہ سیکڑوں صارفین کے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں . ایک صارف نے صارم اختر کو مبارک باد دی جب کہ ایک دوسرے صارف نے صارم اختر کو ’مونالیزا‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اب آپ مونالیزا کی طرح ہوگئے ہیں . اس میم کو کافی وقت سے بچے دیکھ رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک شاہکار ہے‘ . . .
لندن(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر مایوس کا اظہار کرنے والے محمد صارم اختر کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا . تصویر دنیا کے پہلے میم میوزیم کا حصہ بن گئیلندن میں 12 جون 2019 کو کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میچ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انتہائی خراب کارکردگی پر جہاں کرکٹ شائقین کو پاکستانی ٹیم پر شدید غم وغصہ تھا وہیں میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود ایک شخص کی مایوسی نے اسے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا .
متعلقہ خبریں