اداکارہ ریشم کا احمد علی اکبر کیلئے محبت پھرا پیغام
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینئر اداکارہ ریشم نے معروف اداکار احمد علی اکبر کے لئے محبت پھرا پیغام جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ وائرل ہوگئی ہے۔اس پوسٹ میں اداکارہ ریشم نے احمد علی کے لئے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دوست کم کم ملتے ہیں اور جو ملتے ہیں ان کی قدر کرنا ہم پر واجب ہے۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ احمد علی اکبر ایک ایسا دوست ہے جس سے ہمیشہ ملنا اچھا ہی لگا۔اداکارہ ریشم کی اس پوسٹ کو دونوں اداکاروں کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مخلتف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔