اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے کورونا کے حوالے سے عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا . نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا .
اسد عمر نے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور کورونا کے حوالے سے تمام پابندیوں کوختم کررہے ہیں . انہوں نے کہا کہ 70 فیصد افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہےجب کہ وبا ختم نہیں ہوئی، ختم ہونے کے مراحل میں ہے . واضح رہے
کہ حکومت نے انسداد کورونا کے ادارے این سی او سی کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے .
. .