اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کو نون کی نظر لگ گئی ہے اور انھیں صرف تحریک انصاف نظر آرہی ہے . اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ جاوید لطیف کے اس کھلے اعتراف جرم کے بعد کہ عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے مسلم لیگ نون ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے .
چوہدری فواد حسین نے کہاکہ اصولی طور پر الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ کو نوٹس جاری کرنا چاہیے اور وضاحت طلب کرنی چاہیے . انہوںنے کہاکہ لیکن الیکشن کمیشن کو نون کی نظر لگ گئی ہے اور انھیں صرف تحریک انصاف نظر آرہی ہے .
. .