عمران خان کو چھوڑنے والوں کا اپنے حلقے سے جیتنا ناممکن ہو جائے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ جو عمران خان کو چھوڑے گا اس کا اپنے حلقے سے جیتنا ناممکن ہو جائے گا . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نےعمران خان کا ساتھ چھوڑنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو چھوڑنے والوں کا اپنے حلقے سے جیتنا ناممکن ہو جائے گا .


جیسے جاوید ہاشمی - سیاست میں پھر کم بیک کرنا مشکل ہو جائے گا - انہوں نے کہا عوام عمران خان کے ساتھ ہے - 2023 کے جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ ٹاپ ڈیمانڈ ہو گا- انشاء اللہ- ایک ایک سیٹ پر دس دس ٹکٹ کے طلبگار ہوں گے . قبل ازیں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایک بار پھر مارچ کرنا تحریک عدم اعتماد سے راہ فرار ہے .

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ یہ عدم اعتماد کا ووٹ نہیں عدم اعتماد کا نوٹ چلا رہے تھے اور اب یہ عدم اعتماد کے روڈ پر چڑھ گئے ہیں، اسمبلی میں آؤ اور اپنا نمبرپورا کرو، کپتان اب انہیں بھاگنے نہیں دے گا .

دوسری جانب شہباز گل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اپوزیشن کو 37 ویں بار شکست ہونے جا رہی ہے، پاکستانی عوام نے اس خریدو فروخت کے خلاف ردعمل دیا، جس طرح عوام وزیراعظم کے پیچھے کھڑے ہوئے اس کی نظیر نہیں ملتی، اس سازش کو ناکام کر کے مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھیں گے . دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے 23 مارچ کی بجائے 25 مارچ کو جلسے کا اعلان خوش آئند ہے ، مولانا فضل الرحمن نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو آگے لگایا ہوا ہے ، میں اپوزیشن سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ تحریک عدم اعتماد واپس لیں اور حکومت سے مذاکرات کریں .
انہوں نے کہا کہ جون میں بجٹ پیش ہونے کے بعد ویسے ہی الیکشن مہم شروع ہوجانی ہے لہٰذا اپوزیشن آئے ہمارے ساتھ بیٹھے اور الیکشن اصلاحات پر بات کرے ، قبل از وقت انتخابات پر بھی بات ہوسکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں