اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے ہی اپوزیشن پر کئی حکومتی ارکان کو "غائب" کرنے کا الزام لگ گیا . اپوزیشن نے مبینہ طور پر ارکان کو پارلیمنٹ لاجز، سندھ ہاؤس اور فارم ہاؤس میں چھپا رکھا ہے .
نجی ٹی وی" اے آر اوئی نیوز "کے مطابق حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن نے عدم اعتماد سے پہلے کئی حکومتی ارکان کو "غائب" کردیا ہے . چھپائے گئے ارکان میں3 خواتین ایم این ایز بھی شامل ہیں .
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے حکومتی ارکان کو پارلیمنٹ لاجز، فارم ہاؤس اور سندھ ہاؤس میں چھپا رکھا ہے . پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ ہاﺅس میں اضافی نفری بھی تعینات کر رکھی ہے . اپوزیشن نے کن ارکان کو چھپا رکھا ہے حکومت نے نام پتہ کر لیے ہیں،حکومت نے رضا کارانہ طور پر ارکان کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے . حکومت نے ارکان کی رضاکارانہ واپسی کیلئے بیک ڈور رابطے شروع کردیے ہیں اور خبر دار کیا ہے کہ اگر ارکان رضا کارانہ طور پر واپس نہ کیے گئے تو ان کو دن دیہاڑے بازیاب کروائیں گے .
. .