آندھی ، طوفان اور بارشیں۔۔محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر ختم ہونے کی پیشنگوئی کر دی گئی، پریشان حال شہریوں کیلئے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)مارچ کے مہینے میں آنے والی ریکارڈ گرمی کی لہر جلد ختم ہو جائے گی، ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران آندھی طوفان کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقے ان دنوں غیر متوقع اور انتہائی سخت گرمی کی لہر کی زد میں ہیں۔ خواشگوار موسم کیلئے مشہور مارچ کے مہینے میں آنے وال گرمی کی لہر نے سب ہی کو پریشان کر رکھا ہے، رواں ماہ کے وسط میں ہی سخت گرمی سے لوگوں کے پسینے چھوٹ گئے ہیں۔جبکہ موسم کی موجودہ صورتحال میں ماہرین موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 18، 19 مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ جمعے کی شام کو آندھی چلنے کا بھی امکان ہے جس سے گرمی کی شدت کم ہو جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 16 مارچ تک گرمی کی شدت زیادہ رہے گی ،

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، صوبہ خیبر پختونخوا ، بالائی وسطی پنجاب ، صوبہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا جب کہ شمالی بلوچستان ، بالائی سندھ ، جنوبی پنجاب اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ادھر چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر قائد کراچی میں موسم بہار میں پڑنے والی گرمی غیر معمولی ہے، 16 مارچ تک کراچی میں گرمی کی شدت زائد رہے گی ، موسم بہار کا اوسط درجہ حرارت 32.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جب کہ کراچی میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، آئندہ چند روز دن میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔ سردار سرفراز کے مطابق کراچی شہر میں 16 مارچ کے بعد سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلیں گی جس کے باعث درجہ حرارت 34سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

Recent Posts

حکمران اتحاد حکومت چھوڑ دے تو ہی بات ہو سکتی ہے: حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ حکمران…

4 mins ago

تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے تربت سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس…

14 mins ago

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرگئی

پشاور(قدرت روزنامہ)چلاس میں شاہراہ قراقرم پر یشوخل داس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں…

17 mins ago

آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسٹیبلشمنٹ کو انتباہ کرتے ہوئے…

25 mins ago

مردوں کے مقابلے میں خواتین کا زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک طویل مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مردوں کے…

34 mins ago

مشکے کرفیو جیسا منظر پیش کررہا ہے، مقامی لوگوں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، سمی دین بلوچ

مشکے(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کی جنرل سیکرٹری و جبری…

41 mins ago