ڈالر 180روپے سے بھی تجاوز کر گیا،انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ
کراچی(قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی ایک اور نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 61 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر نئی بلند ترین سطح 180.05 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔