’ٹینکر مافیا کا قبضہ ختم کرواکر گراؤنڈ بنوانا بڑا اقدام ہے‘ شاہد آفریدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹینکر مافیا کا قبضہ ختم کرواکے گراؤنڈ بنوانا بڑا اقدام ہے . نجی ٹی وی کے مطابق مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کے خصوصی فنڈز سے قائم ہونے والے گراؤنڈ کا دورہ کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے آفریدی کو میدان سے متعلق بریفنگ دی .

بوم بوم آفریدی نے کہا کہ گلشن اقبال کے نوجوانوں کے لیے گراؤنڈ وزیراعظم کا بڑا تحفہ ہے، نوجوان کے لیے کھیلوں کے میدان آباد ہونا خوش آئند قدم ہے . اس موقع پر رکن اسمبلی عالمگیر خان نے کہا کہ آنے والے وقت میں مزید کھیلوں کے منصوبے مکمل کریں گے . . .

متعلقہ خبریں