“پرویز الہیٰ کا دعویٰ ہے کہ آپ نے حکومتی اراکین کو سیف کسٹڈی میں رکھا ہواہے” صحافی کے اس سوال پر یوسف رضا گیلانی نے ایسا جواب دیدیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے صحافی نے سوال کیا کہ پرویز الہیٰ کا دعویٰ ہے کہ آپ نے حکومتی اراکین کو سیف کسٹڈی میں رکھا ہواہے ؟ جس پر جواب دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیف کسٹڈی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یرغمال بنایاہواہے ، وہ لوگ پالیسیوں سے نالاں ہیں اس لیے ووٹ نہیں دینا چاہتے ، انہیں خدشات ہیں تو اس کا مطلب انہوں نے اپنی ہار تسلیم کر لی ہے .
یوف رضا گیلانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر کسٹوڈین آف ہاوس ہوتاہے ، کسٹوڈین آف گورنمنٹ نہیں، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کا کنڈیکٹ دیکھیں دونوں کمپین میں لگے ہوئے ہیں، ایسے بڑے بڑے نام ہیں جو حکومت کو چھوڑیں گے .
یوسف رضا گیلانی کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ لاجزمیں ہمارے ایم این ایزپرحملہ ہوا،ارکان نے درخواست کی کہ ہمیں سندھ ہاو¿س میں رکھا جائے، ہمارے ارکان کے تحفظ کیلئے سندھ ہاو¿س میں پولیس تعینات کی،قانون کے مطابق ہم نے اپنے ایم این ایزکوسندھ ہاو¿س میں رکھاہے، سندھ ہاوس میں ہماری پارٹی کے لوگ ہیں، ہم ایسے نہیں کہ ان کی دھمکیوں میں آجائیں گے .
سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ مجھے عدلیہ کی جانب سے ہٹایاگیا،عدم اعتمادسے نہیں، پیپلزپارٹی نے جمہوریت اورآئینی بالادستی کیلئے جدوجہدکی، عدم اعتمادایک خالص جمہوری طریقہ ہے، عدم اعتمادکے بعداکثریتی جماعت کوآفرکریں گے کہ وزیراعظم لائیں، ہمارا تصادم کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تصادم کی جانب حکومت جا رہی ہے ہم نہیں، ہم کوئی غیرقانونی اقدام نہیں کریں گے، . اوآئی سی اجلاس میں آنیوالے ہمارے مہمان ہیں،ہم نے او آئی سی اجلاس کے باعث اپنا احتجاج دو روز کیلئے آگے کیاہے .
. .