عمران خان ہارس ٹریڈنگ کیخلاف ہیں چاہیں تو اپوزیشن کے آدھے لوگ خرید لیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہیں چاہیں تو اپوزیشن کے آدھے لوگ خرید لیں، عمران خان نہ بلیک میل کرتے ہیں نہ بلیک میل ہونے کو تیار ہیں، کوئی غیرقانونی کام نہیں کریں گے، آئین قانون کے دائرے میں مقابلہ کریں گے . وفاقی وزراء اسد عمر، فواد چودھری اور حماد اظہر پریس کانفرنس کر رہے تھے .


وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ انفرادی طور پر کسی کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا، عمران خان 26 سال سے سیاست کررہے ہیں، عمران خان اپنی ذات کے لیے سیاست نہیں کرتے، عمران خان نہ کبھی کسی کو بلیک میل کرتے ہیں نہ وہ بلیک میل ہونے کو تیار ہیں، چھانگا مانگا تو ان کا بہت پرانا کاروبار ہے، وزیراعظم عمران خان عوامی لیڈر ہیں، قوم نے انہیں وزیراعظم بنایا، وزیراعظم عمران خان اصول اور نظریے پر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، تحریک انصاف پورے طریقے سے مقابلہ جاری رکھے گی، ہم جو بھی کریں گے وہ آئین اور قانون کے دائرے میں ہوگا، ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں کریں گے، یہ لوگ صرف جمہوریت کا نام استعمال کرتے ہیں، یہ جمہوریت کے نام پر کاروبار کرتے ہیں .

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان اس ہارس ٹریڈنگ کے نظام کیخلاف کھڑے ہیں، یہ کروڑوں روپے کی بولیاں لگانے کا نظام ہے، عمران خان اس سارے نظام کیخلاف کھڑے ہیں، ہم عوام کیلئے سیاست کرتے ہیں، حکومت کے پاس اربوں روپے موجود ہیں ہم چاہیں تو ان کے آدھے لوگ خرید سکتے ہیں، اقتدار کیلئے کبھی سودے بازی نہیں کریں گے، ہم اپنے ووٹر اور پاکستان کیلئے سیاست کریں گے، ہم اپنے اتحادیوں کےساتھ رابطے میں رہیں گے .
وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہا کہ ہمارے تمام اتحادی ملک کے مفاد میں فیصلہ کریں گے، سندھ ہاوس میں ضمیر کی نہیں پیسے کی آواز ہے، جن لوگوں کے چہرے نظرآئے میڈیا ان کے حلقے میں جا کر عوام سے پوچھے، 27 مارچ کے جلسے اور عدم اعتماد کی تیاری کررہے ہیں، ہم ان کی عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام کریں گے، پاکستان کی سیاست کی گندگی کھل کر سامنے آگئی ہے، کارکن27 مارچ کے جلسے کی تیاری جاری رکھیں .

. .

متعلقہ خبریں