امارات میں رمضان کے دوران نجی سیکڑ کے کارکنان کے اوقات کار میں کمی
ابوظہبی(قدرت روزنامہ ) اماراتی حکام نے رمضان المبارک کے دوران نجی سیکٹر کے ملازمین کیلئے نئے اوقات کار جاری کردیئے . غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ رمضان المبارک کے دوران نجی سیکٹر کے ملازمین دو گھنٹے کم کام کریں گے .
اماراتی حکام کا جاری کردہ اعلامیہ پورے ملک میں نافذ العمل ہوگا . جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملازمین پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کام کریں گے جب کہ جمعے کو کام کے اوقات کار 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں
گے . وزارت افرادی قوت نے یہ ہدایت آجر اور اجیر کے حقوق و فرائص سے متعلق 2021 کے دوران جاری کردہ وفاقی قانون کے لائحہ عمل کی تعمیل میں جاری کی ہے .
. .